پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

مقدمے کی پیروی نہ کرنے پر الطاف حسین اشتہاری قرار

مقدمے کی پیروی نہ کرنے پر الطاف حسین اشتہاری قرار

گوجرانوالہ........گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا۔

متنازعہ تقریر کے الزام میں ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین کیخلاف 15جولائی 2015 کو تھاناسول لائن منڈی بہاؤالدین میں اظہرعلی نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت انسداددہشت گردی گوجرانوالہ عدالت میں جاری ہے۔

مقدمے کی عدم پیروی پر عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملزم کو 20 اکتوبر تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید خبریں :