13 اکتوبر ، 2015
لاہور....... سابق چیئر مین پی سی بی اعجاز بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ احمدشہزاد نوکروں کی طرح شاہد آفریدی کو جوتے پہناتے تھے،احمد شہزاد نے وقاریونس سے بدتمیزی کی اور انہیں سفارشی کہا ،جس کے بعد وقار یونس نے احمد شہزاد کو تھپڑ مارا۔
اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ دو ہزارپندرہ کے ورلڈکپ سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دے دیا تھا،اعجاز بٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے ان سے کہا کہ وقار یونس سے بات کرکے ان کو استعفیٰ واپس لینے پر منائیں۔