پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

مظفر گڑھ؛ خاتون سے زیادتی کامقدمہ درج، اے ایس آئی گرفتار

مظفر گڑھ؛ خاتون سے زیادتی کامقدمہ درج، اے ایس آئی گرفتار

مظفرگڑھ.......مظفرگڑھ میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی نے مقدمہ درج نہ ہونے پر تھانے کے سامنے خودسوزی کرلی۔ لڑکی کی موت کے بعد پولیس نے زیادتی کامقدمہ درج کر کے ملزم اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے سٹی تھانے کے سامنے خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

لڑکی نےاپنے آخری بیان میں کہا کہ اسے کانسٹیبل عبدالقیوم دستی کے ڈیرے پر اے ایس آئی نور ڈکھنہ، کانسٹیبل عبدالقیوم دستی اور مُنّا دستی نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ایک ہفتےتک مقدمےکا اندراج نہ ہونےکے بعد مایوسی کی حالت میں اُس نے خودسوزی کا فیصلہ کیا۔

پولیس نے پانچ ملزمان کےخلاف قتل اورزیادتی کامقدمہ درج کرکے اے ایس آئی نور ڈکھنہ اور کانسٹیبل عبدالقیوم دستی کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ڈی پی او ملک اویس احمد کی ہدایت پرفرائض سےغفلت برتنے والےتھانا سٹی کےایس ایچ او بلال احمد کومعطل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :