14 اکتوبر ، 2015
ابوظہبی......شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ڈبل سنچری بنالی، جبکہ اسد شفیق بھی سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے، ٹیسٹ کیریئر میں یہ ان کی آٹھویں سنچری ہے۔ ثانیہ مرزا نے بھی شعیب ملک کو عمدہ بیٹنگ پر مبارکباد دی ہے۔
شعیب ملک نے5سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں دھواں دار واپسی کی ہے اور انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے367گیندیں کھیل کر 200رنز بنائے، ان کی اننگز میں 21چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔