دلچسپ و عجیب
14 اکتوبر ، 2015

نایاب کارینج مچھلی پاکستانی ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی

نایاب کارینج مچھلی پاکستانی ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی

پسنی........ سمندر میں تیرنے والی اورتھوڑا سا اڑنے والی مچھلی پاکستان میں، اسپائن ٹیل موبیولا بلوچستان کے سمندر سے پکڑی گئی۔ سمندری حیات میں کارینج مچھلی اہمیت کی حامل بھی ہے پھر ان کی آبادی کو شکار کی زیادتی،سست تولیدگی اور ماحول کی تباہی کے باعث خطرات بھی لاحق ہیں۔

کرشماتی خوبصورتی کی حامل انتہائی شوخ اور چنچل مچھلی کارینج بلوچستان میں پسنی کے مقام پر ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی۔ وہ مچھلی پاکستان کے سمندر میں پائی جاتی ہے۔جال میں پھنسنے والی کارینج مچھلی 5 فٹ لمبی تھی۔ ناخدا بادشاہ نواب نے کارینج مچھلی کو نہایت احتیاط کے ساتھ آزاد کردیا۔

کارینج مچھلی بالغ ہونے میں 7 سے 8 سال کا عرصہ لیتی ہے اور اس کی عمر کافی طویل ہوتی ہےلیکن ان کا عمل تولید کافی سست ہوتا ہے اس لئے بین الاقوامی سطح پراس کی افزائش کے بارے میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنیکی مشیر معظم خان نے ماہی گیروں کی جانب سے اس نایاب مچھلی کو آزاد کرنا ایک نیک شگون قرار دیا ہے،کیونکہ اب پاکستانی ماہی گیر اتنے باشعور اورماحول دوست ہیں کہ وہ معدوم ہوتی نسل سے تعلق رکھنے والی آبی حیات کی حفاظت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :