15 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی........راولپنڈی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر جاں بحق اور 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران کچھ دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ 3کو گرفتار کرلیا گیا۔
راولپنڈی کے علاقے چکری میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 3گرفتار کرلیے گئے۔ رات ایک بجے سے جاری اس کارروائی میں ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر جاں بحق اور 3اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔