پاکستان
15 اکتوبر ، 2015

پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل 4مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل 4مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

ملتان........پنجاب کے4 مختلف شہروں میں آج علی الصبح پھانسی کا سلسلہ جاری رہا۔ پہلے مرحلے میں ملتان کی نیو سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دی گئی، مجرم نے 1993میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کو قتل کیا تھا۔ مجرم آج صبح 30:5بجے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

دوسسری جانب بہاولپور کی نیو سینٹرل جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ سینٹرل جیل حکام کے مطابق مجرم محمد حسن نے 2005میں ولی محمد اور اس کی والدہ کو قتل کردیا تھا۔

ادھر ڈی جی خان سینٹرل جیل میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دے دی گئی، مجرم غلام اکبر اور حضور بخش نے 1996میں 2افراد کو قتل کیا تھا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی آج ایک مجرم محمد ظریف عرف سوار کو پھانسی دے دی گئی، جس نے2 بھائیوں کو قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :