15 اکتوبر ، 2015
لاہور........پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہر یار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا حتمی فیصلہ آٹھ سے دس روز میں ہوجائے گا، کامن ویلتھ کرکٹ ٹیم آئندہ سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کا فیصلہ اکتوبر کے اختتام پر ہوجائے گا۔
شہریار خان نے کہا کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائیلز کلارک پاکستان آئیں گے اور آئندہ سال کامن ویلتھ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے آئی سی سی ٹاسک فورس سے کہا ہے کہ وہ اپنی کچھ میٹنگ پاکستان میں بھی رکھیں۔