16 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی.........راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش 29تا 31اکتوبر منعقد کی جائے گی۔
صدر آر سی سی آئی میاں ہمایوں پرویز نے بتایا کہ نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو تاجک منڈیوں میں روشناس کرانا ہے، تاکہ ملکی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔
ہمایوں پرویز نے کہا کہ ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش سے پاک تاجک دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا اور تاجک منڈی میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانے میں مدد بھی ملے گی۔