16 اکتوبر ، 2015
نیویارک........ ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں میں سویلین ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایک سال کے اندر ڈرون حملوں میں دو سو افراد مارے گئے جن میں سے صرف 35 امریکا کا ہدف تھے۔
رپورٹ کے مطابق اہداف کو امریکی انٹیلی جینس کے تجزیہ کار طے کرتے ہیں جس میں غلطیوں کی گنجائش ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر اوباما ہدف کو نشانہ بنانے کی منظوری اوسطاً 58 روز کے اندر دیتے ہیں۔