کھیل
17 اکتوبر ، 2015

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو  شکست دے دی

گروس آئیلٹ.......پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔

گروس آئیلٹ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر میزبان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،ویسٹ انڈین خواتین ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 222 رنز بنائے ۔مریسا ایگلیرا 67 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں
ثانیہ خان ، انعم امین ،نداڈار ،بسمہ معروف نے دو دو وکٹیں حاصل کی ۔

جواب میں جویریا خان کے شاندار 90 رنز کی بدولت پاکستانی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں چار وکٹوں پر ہی حاصل کرلیا ۔پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :