17 اکتوبر ، 2015
ممبئی ...... 2008ء میں ہالی وڈفلم ’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ سے فلمی سفرکا آغازکرنیوالی اداکارہ فریدہ پنٹوکل اپنی 31ویں سالگرہ منائیں گی ۔
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم’’ سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ کی نمائشسے قبل بھارتی فلمی صنعت میں بہت کم لوگ ممبئی کی ماڈل فریدہ پنٹو کے نام سے واقف تھے لیکن صرف ایک فلم کی ریلیز کے بعد بالی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ میں بھی فریدہ شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگیں ۔
فلم ’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ میں کام کرنے کے بعد انھیں ہالی وڈکی فلموںمیں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا جیسے سال 2010ء میں’’ You Will Meet a Tall Dark Stranger‘‘ اور’’ Immortals ‘‘، پھر2011 میں’’رائز آف پلینیٹ آف دی ایپز‘‘(Rise of the Planet of the Apes)،جس کے بعد ایک بار پھر فریدہ بالی وڈ کی طرف متوجہ ہوئیں اور فلم’’ ترشنا ‘‘میں کام کیا جسے ٹورنٹوفلم فیسٹول میں خاصی پذیرائی ملی۔
18 اکتوبر 1984ءکو پیداہونے والی فریدہ نہ صرف دنیا کی حسین ترین خواتین کی فہرست میں اپنا نام شامل کرانے میں کامیاب ہو چکی ہیں بلکہ انہیں دنیا کی سب سے زیادہ خوش لباس خاتون کے ٹائٹل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔