انٹرٹینمنٹ
17 اکتوبر ، 2015

فلم ’’دی لاسٹ وِچ ہنٹر‘‘کا ٹریلر جاری

فلم ’’دی لاسٹ وِچ ہنٹر‘‘کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ...... ہالی وڈ کے شہرہ آفاق اداکار وِن ڈیزل کی ہارر ڈرامہ فلم’’دی لاسٹ وِچ ہنٹر‘‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکاربریک ایزنرکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز اور بہادر شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جس کوخطرناک چڑیلوں اور انسان دشمن غیر مرئی قوتوں کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے ۔تاہم اسے ایک انسان دوست چڑیل ملتی ہے جس کی مدد کے بغیر دشمن قوتوں کا صفایا ممکن نہیں ہوتا۔

ایڈم گولڈ وارم، ٹام روسن برگ اورایرک رِیڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سپر نیچرل ایکشن ہارر فلم میں وِن ڈیزل مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے۔ ان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں الیجا ووڈز،مائیکل کینی،ایمبر لیوی،روز لیزلی اور ارمانی جیکسن بھی شامل ہیں۔

انوکھے منصب پر فائز اس منفردگروپ کے آخری رُکن کو مختلف خطرناک واقعات و حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خوف و دہشت سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کو لائنز گیٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت23اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :