18 اکتوبر ، 2015
کراچی........وجے دینا ناتھ چوہان کے بعد اب ارجن سنگھ کی اینٹری، وسیم اکرم کے بعد رمیز راجہ بھی ڈب اسمیش کلب کے ممبر بن گئے، انٹرنیٹ پر نئی ویڈیو آتے ہی چھاگئی۔
4 روز کے خالص ٹیسٹ اور آخری روز کے ٹی ٹوئنٹی جیسے پہلے معرکے ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کمنٹیٹرزکو بھی فرصت ملی۔موقع غنیمت جان کر رمیز راجہ نے فخر عالم کے ساتھ ڈب اسمیش کلب میں انٹری دے ڈالی۔
اس سے پہلے وسیم اکرم بھارتی کمنٹریٹر جتن کے ساتھ ڈب اسمیش دے چکے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ شعیب ملک نے اپنا حصہ پاکستان کا دورہ کرنے والے باکسر عامر خان کے ساتھ ڈالا تھا۔
اسی طرح عمر اکمل ، وہاب ریاض اور احمد شہزاد بھی اپنی اپنی ڈب اسمیش بنا کر انٹرنیٹ پر دیکھنے والوں کو سونپ چکے ہیں۔