18 اکتوبر ، 2015
راجکوٹ.......راجکوٹ میں ہونیوالے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو اٹھارہ رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو ۔ ایک کی برتری حاصل کرلی ہے ۔
راجکوٹ کے سوراشترا کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک نے بھارتی بولرز کی خوب درگت بنائی ۔انہوں نے ایک سو تین رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ فاف ڈو پلیسی نے بھی جم کر کھیلا اور ساٹھ رنز اسکور کئے ۔ جنوبی افریقا نے بھارت کو جیت کے لئے 272 رنز کا ہدف دیا ۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز مستحکم تھا ۔ ویرات کوہلی ، روہت شرما اور مہندر سنگھ دھونی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا بھی مظاہرہ کیا لیکن ان کی انفرادی کارکردگی ٹیم کے کام نہ آسکی ۔ ویرات کوہلی نے 77، روہت شرما نے 65 اوردھونی نے 47 رنز بنائے ۔ لیکن بھارتی ٹیم جنوبی افریقا کے اسکور سے اٹھارہ رنز پیچھے رہی ۔
جنوبی افریقا کے مورنے مورکل نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، عمران طاہر اور جے پی ڈومنی کو ایک ، ایک وکٹ ملی ۔ سیریز کا چوتھا میچ چنئی میں بائیس اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔