دلچسپ و عجیب
20 اکتوبر ، 2015

سرگودھا میں شرارتی بندر نے ریسکیو عملے کی دوڑیں لگوا دیں

سرگودھا میں شرارتی بندر نے ریسکیو عملے کی دوڑیں لگوا دیں

سرگودھا.......سرگودھا میں شرارتی بندرنے ریسکیو عملے کی دوڑیں لگوادیں۔ کئی گھنٹے تک گھروں کی چھتیں پھلانگنے والے بندرنے 2خواتین کو بھی زخمی کردیا۔

سرگودھا کے علاقے مقامِ حیات میں مالک کے گھر سے بھاگ جانے والے شرارتی بندر نے ریسکیو کے عملے سمیت علاقہ مکینوں کی دوڑیں لگوادیں۔ شرارتی بندر لوگوں کے گھروں کی چھتوں کو پھلانگتا ہوا بھاگتارہا ۔

بندر نے اس دوران حملہ کرکے 2خواتین کو زخمی بھی کیا ۔3گھنٹے تک مختلف گھروں کی چھتوں کو پھلالگنے کے بعد بالآخر شرارتی بندر کو قابو کرلیا گیا۔

مزید خبریں :