انٹرٹینمنٹ
20 اکتوبر ، 2015

فلم "شاندار"کے گانے "رائتا پھیل گیا" کی ویڈیو ریلیز

فلم

ممبئی........ عالیہ بھٹ اور شاہد کپور کی نئی فلم "شاندار"کے گانے "رائتا پھیل گیا" کے نئے ورژن کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔

بالی وڈاداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہد کپور کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم شاندارکے گانے "رائتا پھیل گیا"کے نئے ورژن کی ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔ وکاس بہل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور شاہد کپور نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں پنکج کپور،سنجے کپور،کرن جوہر اور سنہا کپور سمیت دیگرشامل ہیں۔

انوراگ کشیپ اور کرن جوہر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ مزاح سے بھرپور یہ فلم 22اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :