کھیل
21 اکتوبر ، 2015

ابوظہبی میں مصباح الیون کیخلاف معین علی انگلش ٹیم کے مددگار

ابوظہبی میں مصباح الیون کیخلاف معین علی انگلش ٹیم کے مددگار

دبئی ......انگلش اوپنر معین علی محض ایک اچھے آل راونڈر ہی نہیں بلکہ کرکٹ کے کھیل کی باریکیاں سمجھنے والے اسپورٹس مین بھی ہیں،ان کی ایک خوبی ابوظہبی میں انگلش ٹیم کے لئے مصباح الیون کے خلاف بہت مدد گار ثابت ہوئی۔

ابوظہبی میں پاکستانی بولرز جان مارتے رہے،نئے سے نئے پلان آزماتے رہے،مگر انگلش کپتان الیسٹر کک انکا ہر حربہ ناکام بناتے رہے ۔

وجہ اب یوں سامنے آئی ہے کہ پاکستانی بولرز کی ساری حکمت عملی اردو زبان سمجھنے والے معین علی اپنے کپتان کو بتاتے رہے۔

معین علی نے انکشاف کیا کہ پاکستانی کپتان مصباح الحق اور کھلاڑیوں نے کک کے خلاف جو منصوبہ بھی بنایا ۔وہ انہوں نے سن کر با آسانی سمجھ لیا اور کپتان تک پہنچا بھی دیا۔

یوں کرکٹ کے ساتھ ساتھ کثیر اللسانی بھی ابو ظہبی میں الیسٹر کک کی یادگار اننگ اور انگلینڈ کیلئے میچ بچانے کی ایک وجہ ثابت ہوئی۔

مزید خبریں :