کھیل
21 اکتوبر ، 2015

ابھی بھارت چھوڑنے کافیصلہ نہیں کیا، وسیم اکرم

ابھی بھارت چھوڑنے کافیصلہ نہیں کیا، وسیم اکرم

نئی دلی....... سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے بھارت چھوڑنے کافیصلہ نہیں کیا۔

بھارت میں ایک طرف جہاں ہندو انتہاپسند مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑے ہیں اور خاص طورپر پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ، ایسی صورت میں وسیم اکرم کی بھارت میں موجودگی بھی کسی خطرے سے خالی نہیں۔

بھارت میں موجود سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ انہوں نے ابھی وطن واپسی کا فیصلہ نہیں کیا، چنئی پہنچ کر فیصلہ کرینگے کہ ممبئی واپس آنا ہے کہ نہیں،گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے ممبئی میں بھارت اور جنوبی افریقا کے میچ میں کمنٹری سے دستبردار ہونے کی خبر دی تھی۔

مزید خبریں :