کھیل
21 اکتوبر ، 2015

پاکستان کی جانب سے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا امکان

پاکستان کی جانب سے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا امکان

لاہور....... پاکستان کی جانب سے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے بھی کہہ دیا ہے کہ ہمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں نہیں جاناچاہیے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھارت کا دورہ کرکے لاہور پہنچ گئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو خط لکھیں گے کہ ممبئی میں آپ نے جو کچھ ہمارے ساتھ کیا ، وہ مہمان نوازی کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

شہر یار خان کہتے ہیں کہ وہ تو دلی یا ششانک کے شہر ناگپور جانے کو تیار تھے، ممبئی بلوانے پر حیرانی ہوئی، شیوسینا والے "آسانی " سے بھارتی بورڈ کے دفتر میں گھس گئے ، انہیں کنٹرول کرنا پولیس کے لیے مشکل نہ تھا۔

مزید خبریں :