کھیل
22 اکتوبر ، 2015

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر میاں یاور سعید انتقال کرگئے

 لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر میاں یاور سعید انتقال کرگئے

لاہور.......پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق سیلیکٹر اورمینجر میاں یاورسعید انتقال کرگئے ، نماز جنازہ جمعے کی صبح دس بجے ٹیک سوسائٹی لاہورمیں ادا کی جائےگی۔

قومی کرکٹ کےسابق مینجر اورسیلکٹر میاں یاورسعیدکی عمر80سال تھی ۔ انکی نماز جنازہ 23اکتوبر بروز جمعہ صبح 10بجے کینال روڈ ٹیک سوسائٹی میں ادا کی جائےگی ۔

میاں یاورسعید سابق ٹیسٹ کرکٹر میاں سعید کے صاحبزادے ، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کے سسر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر فضل محمود کے برادرنسبتی تھے ۔

2010میں پاک انگلینڈ سیریز کےوقت پاکستان ٹیم کے مینجر تھے ، سیریز ہارنے اور کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات لگنے پر میاں یاورسعید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا ۔

مزید خبریں :