کھیل
22 اکتوبر ، 2015

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں گراہم گوچ کا ریکارڈ بھی توڑدیا

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں گراہم گوچ کا ریکارڈ بھی توڑدیا

کراچی......پاکستان کے ماسٹر بیٹسمین یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے،جس کے بعد اب یونس خان انفرادی مجموعی اسکورکی عالمی درجہ بندی میں8953رنز کے ساتھ14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یونس خان نے دبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے سابق کپتان گراہم گوچ کے مجموعی انفرادی اسکور 8900 رنز کو پیچھے چھوڑتے ہو ئے 8953رنز پر پہنچ گئے ہیں،انہوں نے یہ اعزاز103ویں ٹیسٹ اور183ویں اننگ میںحاصل کیا۔

یونس خان نے ابوظبی میں گریٹ جاوید میانداد کا 8832 رنز بنانے کا کا ریکارڈ توڑاتھا،اب دبئی میں وہ گراہم گوچ کوبھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں ۔مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں اب یونس خان کا 14واں نمبر ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید خبریں :