22 اکتوبر ، 2015
لاہور....... چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں بتادیا ہے کہ کرکٹ کی بحالی کےلیےاب آپ کو ہی آگےبڑھنا ہوگا۔
شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو شکایتوں بھرا خط لکھ دیا ہے۔ پی سی بی چیرمین شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آپ کی دعوت پر بھارت آئے تھے،اچھا سلوک نہیں کیا گیا، مہمان نوازی کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
ششانک منوہر کو مخاطب کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ اب کرکٹ کی بحالی کےلیے آپ ہی بات آگے بڑھائیں گے، پی سی بی چیرمین شہریار خان تین روزہ دورے پر آج دبئی روانہ ہوں گے۔