کھیل
23 اکتوبر ، 2015

دبئی ٹیسٹ ،پاکستان 282 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا

  دبئی ٹیسٹ ،پاکستان 282 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا

دبئی........دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان اپنی پہلی نامکمل اننگز 282رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گا۔کپتان مصباح الحق 102 اور اسد شفیق 46 رنز کےساتھ میدان میں اتریں گے۔

دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنرز نے اچھا آغاز کیالیکن پھر یکے بعد دیگرے دو وکٹیںگریں۔محمد حفیظ 19 رنز بناکر گئے،شعیب ملک دو رنز بنا سکے،البتہ یونس خان نے شان مسعود کے ساتھ اسکور آگے بڑھایا،شان 54 رنز بناکر گئے تو کپتان مصباح آئے،مصباح الحق نے شاندار بلے بازی کی ۔

یونس خان نے بھی ففٹی بنائی لیکن 56 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے ،مصباح کا بیٹ رنز اگلتا رہا۔کپتان نے پانچ چھکوں سے سجی سنچری مکمل کی ۔ساتھ ہی دو قومی ریکارڈز بھی برابر کر دیئے،یونس کے سب سے زیادہ 60 چھکوں اور انضمام الحق کی بطور کپتان 7 سنچریز کا ریکارڈ۔اسد شفیق نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا،کپتان آج 102 اور اسد 46 رنز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

مزید خبریں :