کاروبار
27 جنوری ، 2012

آئندہ ماہ پیٹرول 5، ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا، ڈاکٹر عاصم

آئندہ ماہ پیٹرول 5، ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا، ڈاکٹر عاصم

اسلام آباد … وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے پیٹرول 5روپے جبکہ ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔ وزیر پیٹرولیم نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور پیٹرولیم کی مصنوعات مہنگی ہونے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھارتی ہم منصب نے انہیں بتایا ہے کہ بھارت، ایران، پاکستان پائپ لائن منصوبے میں شمولیت پر سوچ رہا ہے۔ ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ بھارت، پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس دینے کیلئے تیار ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکا، ترکمانستان سے گیس کی درآمد کے منصوبے کیلئے سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

مزید خبریں :