کھیل
25 اکتوبر ، 2015

رگبی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے چوتھی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی

رگبی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے چوتھی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی

لندن.......انگلینڈ میں جاری رگبی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے روایتی حریف جنوبی افریقا کو شکست دیکر ریکارڈ چوتھی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی،ٹیم کی شاندار فتح پر آکلینڈ میں بھی جشن منایا گیا ۔

انگلش سرزمین پر کیویز کا شاندار کارنامہ،رگبی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں وہ پروٹیاز کے خلاف ابتدا ہی سے چھائے رہے۔دو مرتبہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے والے آل بلیکس نے پہلا ہاف بارہ،سات برتری کے ساتھ ختم کیا۔

دوسرے ہاف میں تو کیویز زیادہ طاقتور دکھائی دیئے،لیکن جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے خوب جان لگائی،لیکن میچ میں نیوزی لینڈ نے اٹھارہ کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے فتح پائی اور ریکارڈ چوتھی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کی۔

اس شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کی خوشی اپنی جگہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بھی خوب جشن منایا گیا ،کیویز اگر فائنل جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو نیوزی لینڈ مسلسل دو بار ٹائٹل جیتنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

مزید خبریں :