25 اکتوبر ، 2015
واشک ......بلوچستان کے ضلع واشک میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلہ میں 2 شرپسند ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق واشک کے علاقے بسیمہ اور بلوچ آباد میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
کارروائی کے دوران اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 شرپسند ہلاک ہوگے۔ جبکہ دیگر 4 مشتبہ شرپسند وں کو گرفتار کر لیا گیا، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔