پاکستان
25 اکتوبر ، 2015

مضاربہ اسکینڈل :نیب راولپنڈی نے 2ڈائریکٹرز گرفتار کرلیے

مضاربہ اسکینڈل :نیب راولپنڈی نے  2ڈائریکٹرز گرفتار کرلیے

راولپنڈی......نیب راولپنڈی نے مضاربہ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث مفتی احسان الحق گروپ کے 2ڈائریکٹرز کو گرفتارکرلیا ہے ۔ نیب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گرفتارہونے والوں میں مفتی ادریس اور عبدالمالک باجوڑی شامل ہیں۔

نیب کے مطابق اب تک مضاربہ اسکینڈل میںایک ارب 73کروڑ روپے سے زائد برآمد کی جاچکی ہےاور اس اسکینڈل میں ملوث اب تک 34افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، مضاربہا سکینڈل کے متاثرین کے لیے باقی رقم کی ریکوری کی کوشش جاری ہے۔

مزید خبریں :