پاکستان
25 اکتوبر ، 2015

پاکستانی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار، بھارتی حلقوں میں بے چینی

پاکستانی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار، بھارتی حلقوں میں بے چینی

اسلام آباد........پاکستان کی جانب سے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے بیان پر بھارتی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی ہے، اپنے خدشات کا اظہار کرنے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر دسمبر میں امریکا کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیردفاع دورہ امریکا میں اپنے دفاع کی ضرورت کیلئے جنگی سازو سامان کی تیاری کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر بات چیت کریں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے لاحق اپنے خوف اور تشویش کا اظہار بھی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کا مقصدامریکا کی طرف سے پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے اور 15 بیل وائپر جنگی ہیلی کاپٹر کی فراہمی کی مخالفت کرنا بھی ہے۔ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے حال ہی میں بھارتی جارحیت اور خاص طور پر بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کرنے پر مقابلہ کرنے کا بیان دیا تھا۔

مزید خبریں :