کھیل
25 اکتوبر ، 2015

جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی شرم ناک شکست

جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی شرم ناک شکست

ممبئی......جنوبی افریقا نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میںبھارت کوپانچویں ایک روزہ میچ214رنز سے شرم ناک شکست دے دی،پروٹیز نے میچ اور سیریز بھی جیت لی۔

جنوبی افریقا نے بھارت کیخلاف بھارت میں پہلی مرتبہ سیریز میںشکست دی ہے۔بھارتی ٹیم439رنز کے ہدف کے تعاقب میں224رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

ممبئی میں جنوبی افریقا کے بلے بازوں کے ہاتھوں رنز کا سونامی ابل پڑا، انہوں نے بھارت کے بولرز کا مار مار کربھرکس نکال دیاجس میںڈی ویلیئر119، ڈی کوک109 اور ڈوپلیسی133 کی سنچریاں شامل تھیں۔جنوبی افریقا نے اس میچ میں ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ بھی ترتیب دیا ۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بھارت کے بیٹسمین زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے،روہیت شرما16رنز اور ویرات کوہلی صرف سات رنز بنا کر چلتے بنے،کوہلی کےآئوٹ ہونے پر بھارتی شائقین کو سانپ سونگھ گیا اور اسٹیڈیم پر سکوت طاری ہو گیا۔

شیکھر دھون 60اور پھر اجنکیا ریہا 87رنزنے بھرپور مزاحمت کی تاہم ان کی مزاحمت مزید آگے بڑھانے کیلئے کوئی بلے باز جرت نہیں کرسکا صرف کپتان دھونی27رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔یوںبھارتی ٹیم36ویں اوور میں224رنز پرڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ربادا نے4،ڈیل اسٹین نے 3اور عمران طاہرنے دو وکٹیں حاصل کیں۔ڈی کوک 109رنز کی اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :