پاکستان
25 اکتوبر ، 2015

کراچی میں بھارتی ہائی کمشنر کی گیتاسےالوداعی ملاقات

کراچی میں بھارتی ہائی کمشنر کی گیتاسےالوداعی ملاقات

کراچی....... کراچی میں بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی لڑکی گیتاسے الوداعی ملاقات کی ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے کھارادر میں گیتا کوالوداع کیا۔

بھارتی ہائی کمیشن نے گیتا کو پیپر پر ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گیتا کا اصل نام گڈی ہے، دستاویزات گیتا کے نام سے تیار کی گئیں، گیتا کے یکطرفہ فضائی ٹکٹ اوردیگر دستاویزات کاانتظام بھارتی ہائی کمیشن نےکیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سےآئے بھارتی حکام گیتا کو پاسپورٹ صبح کراچی ایئرپورٹ پرفراہم کریں گے۔ جیو ٹی وی کی کوششوں سے گیتا کل صبح 15 سال بعد بھارت روانہ ہونگی۔

مزید خبریں :