25 اکتوبر ، 2015
لاہور.......لاہور میں سرما کی پہلی بارش نے سفید پوشوں کے لیے نئے خرچوں کی گھنٹی بجا دی ،مہنگائی کے ہاتھوں پریشان غریب اور متوسط طبقے نے استعمال شدہ،سستے کپڑوں کے لنڈا بازار کا رخ کر لیا۔
ایک تو پہلے ہی مہنگائی،اوپر سے سردیوں کی آمد آمد،غریب اور متوسط طبقے کو نئی فکر پڑ گئی،ٹھنڈ سے بچنے کے لیے گرم کپڑے خریدنے کی فکر ، ایسے میں سفید پوشوں کے لیےاگر کوئی جگہ ہے تو صرف لنڈا بازارجہاں کوٹ پینٹ ،سویٹر زاور دیگر پہناوے سستے اور باآسانی مل جاتے ہیں ۔
سفید پوش فیملیز کے مرد اور خواتین خود کو اور اپنے بچوں کو خشک سردی سے بچانے کیلئے اسی بازار کا رخ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث وہ استعمال شدہ کپڑے خریدنے پر مجبور ہیں۔
مہنگائی کے ہاتھوں جہاں لوگوں کی قوت خرید جواب دیتی جا رہی ہے، وہیں سرد موسم میں لنڈا بازار جیسے سستے بازار عام آدمی کے لیےکسی نعمت سے کم نہیں ۔