پاکستان
25 اکتوبر ، 2015

ناران زمین پر جنت کا ٹکڑا، اس کی خوب صورتی پر سب فدا

ناران زمین پر جنت کا ٹکڑا، اس کی خوب صورتی پر سب فدا

ناران.......ناران وادی کی خوبصورتی کا ہر وہ شخص دیوانہ ہے ، جو قدرتی حسن کا شیدائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موسم کوئی بھی، ناران میں سیاحوں کا رش کم نہیں ہوتا۔

ناران، جہاں دریا شور مچاتا ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں جھوم کر، پہاڑوں پر پھیلا سبزہ آنکھوں کو ٹھنڈا کردیتا ہے، جہاں کی پرسکون زندگی، شور مچاتی شہری زندگی کی ساری تھکن ، منٹوں میں دور کردیتی ہے۔ نیلا آسمان، بہتے آبشار، یوں سمجھیے کہ ناران ، جنت کا ٹکڑا ہے زمین ہے، جس کی راتیں چمکیلی تو دن بھی کم روشن نہیں، ایسے میں سیاح بھلا کیوں نہ ناران جائیں۔

لیکن بات یہ ہے کہ ناران گھومنے کا بہترین موسم ہے موسم گرما، یعنی جون جولائی ، جب قدرتی حسن اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہوتی ہیں بارشیں ، پھر برف باری اور پھر لینڈ سلائیڈنگ،جس کے بعد کوئی شک نہیں کہ ناران کی خوبصورتی مزید بڑھ جاتی ہے، لیکن ساتھ ہی سیاحوں کے لیے مشکلات بھی کھڑی ہوجاتی ہیں۔ اس لیے ناران ضرور جائیں، لیکن موسم دیکھ کر۔

مزید خبریں :