پاکستان
25 اکتوبر ، 2015

لاہور کا ضمنی انتخاب دولت کا مقابلہ تھا،سراج الحق

لاہور کا ضمنی انتخاب دولت کا مقابلہ تھا،سراج الحق

مردان.......جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں دو جماعتوں کا نہیں بلکہ دولت کا مقابلہ تھا،موجودہ نظام میں الیکشن پیسےکاکھیل ہے،غریب کو کچھ نہیں ملے گا۔

مردان کے ٹائون ہال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنایا جائے اور مالی اختیارات دیے جائیں، الیکشن کمیشن کا یہی رویہ رہاتو آیندہ انتخابات بھی اسی طرح ہو ں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کو ان کے گھروں میں فوری آباد کیاجائے ،یہ صورت حال طویل ہو گئی تو سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔سراج الحق نے آئندہ الیکشن کو حکمرانوں کے لیے یوم حساب قرار دیا۔

مزید خبریں :