25 اکتوبر ، 2015
کراچی....... کراچی میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد شامل ہیں۔
پولیس پر حملے میں ملوث ملزم ارشاد اللہ بھی گرفتار افراد میں شامل ہے، ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے۔