پاکستان
25 اکتوبر ، 2015

ڈنمارک کے وائس چیف آف ڈیفنس کی آپریشن ضرب عضب کی تعریف

ڈنمارک کے وائس چیف آف ڈیفنس کی آپریشن ضرب عضب کی تعریف

کوپن ہیگن.......ڈنمارک کے وائس چیف آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل پیرلڈوگ سن Per Ludvigsenنے آپریشن ضرب عضب کی تعریف کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرے سے پائیدار بنیادوں پر نمٹنے کے لئے مشترکہ سول وفوجی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی افواج استحکام کا ایک اہم ستون ہے۔

ڈنمارک کے وائس چیف آف ڈیفنس نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس مسئلے کے مکمل حل کے لئے مشترکہ سول و فوجی حکمت عملی ضروری ہے۔

مزید خبریں :