پاکستان
26 اکتوبر ، 2015

اسلام آبادبلدیاتی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہوگیا

اسلام آبادبلدیاتی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل  شروع ہوگیا

اسلام آباد..........اسلام آبادبلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 26سے 29اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں صبح8سے شام 4بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، اسلام آبادکو 50یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار مشترکہ طور پربراہ راست انتخاب لڑسکیں گے۔ 6جنرل کونسلر، 2خواتین کونسلرزایک کسان یا مزدور کونسلر ، ایک یوتھ کونسلر اورایک غیرمسلم کونسلر بھی براہ راست انتخابات کے ذریعے منتخب ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جو امیدوار پہلے کاغذات نامزدگی فیس جمع کراچکے ہیں انہیں صرف کاغذات نامزدگی دوبارہ جمع کرانے ہونگے۔

مزید خبریں :