پاکستان
26 اکتوبر ، 2015

لاہور ، ٹرینی ڈاکٹرز سےٹیکس وصولی روکنے کی استدعا نامنظور

لاہور ، ٹرینی ڈاکٹرز سےٹیکس وصولی روکنے  کی استدعا نامنظور

لاہور......لاہور ہائی کورٹ نے ٹرینی ڈاکٹروں سےٹیکس وصولی روکنے کا عبوری حکم جاری کرنے کی استدعا منظور نہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان سے ٹیکس وصولی روکنے کا عبوری حکم جاری کیا جائے ۔

عدالت نےریمارکس دئیے کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناع جاری نہیں کیا جا سکتا ، کیس پر مزید کارروائی 25نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :