پاکستان
26 اکتوبر ، 2015

کوہاٹ: پشاور سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار

کوہاٹ: پشاور سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار

پشاور.......کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کوہاٹ میں کاروائی کرتے ہوئے پشاور سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق نصرت خیل کوہاٹ میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے عرفان اللہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتار شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزم سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع ہے۔

مزید خبریں :