پاکستان
26 اکتوبر ، 2015

امید ہے بھارت پاکستانی قیدیوں کو جلد رہا کریگا،پاکستانی ہائی کمیشن

امید ہے بھارت پاکستانی قیدیوں کو جلد رہا کریگا،پاکستانی ہائی کمیشن

نئی دہلی ......ترجمان پاکستان ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ گیتا کے اعزاز میں آج شام استقبالیہ دیا جائیگا ،امید ہے کہ بھارت پاکستانی قیدیوں کو جلد رہا کریگا۔
نئی دہلی ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی شہری گیتا کو عزت کےساتھ بھارت پہنچایا ہےاور ہم پرامید ہیں کہ بھارت پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیگا۔
گیتا کے نئی دہلی پہنچنے پررشتےداروں،پاکستان ہائی کمیشن کےافسران،بھارتی حکام نےگیتاکاایئرپورٹ پراستقبال کیا ،توقع کی جارہی ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے حکام آج گیتا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرینگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائرپورٹ سے گیتا کو آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں گیتاکاڈی این اےٹیسٹ ہوگا،اس کے والدین کا ڈی این اے سیمپل پہلے ہی لئے جاچکا ہے۔

مزید خبریں :