کھیل
26 اکتوبر ، 2015

سائوتھ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے کبڈی ٹیم 3ملکی سیریز کھیلے گی

سائوتھ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے کبڈی ٹیم 3ملکی سیریز کھیلے گی

لاہور.......پاکستان کبڈی ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری تین ملکی سیریز سے کرے گی جس میں ایران اور بھارت کی ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرورنے جیو نیوز کو بتایا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے تین ملکی سیریز کا پلان تیار کیا ہے جس میں بھارت اور ایران کی ٹیموں کو اسلام آباد مدعو کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کی کبڈی فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے باقداعدہ دعوت نامہ چند روز میں ارسال کی جائے گا، تین ملکی سیریز دسمبر میں اسلام آباد میں ہوگی، ساوتھ ایشین گیمز فروری میں بھارتی شہر گوہاٹی میں ہوں گے۔

مزید خبریں :