27 اکتوبر ، 2015
لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے لاہور ریجن کے صدر خواجہ ندیم کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔
خواجہ ندیم نے پی سی بی کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ایزد سید کی بے جا مداخلت کے ثبوت پی سی بی پیٹرن وزیر اعظم کوبھیجنے اوراحتجاجاً استعفی دینے کا اعلان کیا تھا ۔
خواجہ ندیم کا شکوہ ہے کہ بورڈ کے اعلی عہدیدار ان کی بات نہیں سن رہے لیکن اب پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے خواجہ ندیم کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔