27 اکتوبر ، 2015
دبئی ..........دبئی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ انگلینڈ کے جے روٹ بیٹسمنوں کی فہرست میں سب سے آگے نکل گئے۔
پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے۔انہوں نے دبئی ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، بولرز کی فہرست میں ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر ہیں۔
وہاب ریاض کی رینکنگ میں نو درجے بہتری آئی ،تاہم وہ اب بھی 35ویں نمبر پر ہیں۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کےجو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، یونس خان ایک درجے بہتری کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آگئے۔
کپتان مصباح الحق 11ویں اور اسد شفیق 12ویں نمبر پر آ گئے ، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقا پہلے آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔