27 اکتوبر ، 2015
ممبئی...... بھارت پہنچنے پر گیتا نےوزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی۔ اب گیتا بہت جلد بالی وڈ اداکار سلمان خان سے بھی ملاقات کرنے والی ہیں۔
بھارت سے بھٹک کر پاکستان آنے والی گیتا گزشتہ روز اپنے وطن لوٹ گئی۔ وطن واپسی کے بعد گیتا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی۔
اب خبریں یہ ہیں کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی گیتا سے جلد ملاقات کر نے والے ہیں، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کبیر خان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی قانونی کارروائیاں مکمل ہو جائیں گی وہ اور سلمان خان گیتا سے ملاقات کریں گے۔