کھیل
27 اکتوبر ، 2015

بھارتی کرکٹر امیت مشرا خاتون پر تشدد کے الزام میںگرفتار

بھارتی کرکٹر امیت مشرا خاتون پر تشدد کے الزام میںگرفتار

بنگلور......بھارتی ٹیسٹ کرکٹر امیت مشرا کو خاتون پر تشدد کا الزام میںگرفتار کر لیا گیا،چند گھنٹوں میں ہی ضمانت پررہائی بھی مل گئی ۔

بھارتی کرکٹر امیت مشرا نے چند ہفتے قبل ہوٹل کے کمرے میں اپنی دوست کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا، 20 اکتوبر کو اس واقعہ کی ایف آر درج کروائی گئی

پولیس کمشنر بنگلور کاکہنا ہے کہ امیت مشرا کو صبح گیارہ بجے گرفتار کیا گیا اور تین گھنٹے کی انویسٹی گیشن کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

بھارتی اسکواڈ میں شامل امیت مشرا16 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے میں بھارت کی نمائندگی کر چکےہیں۔

مزید خبریں :