28 اکتوبر ، 2015
دبئی .......پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ 5روزہ کرکٹ کی تشہیر کے لئے کافی ہے۔ طویل دورانیے کی کرکٹ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بوریت کا سبب بن رہی ہے۔ ڈرا ٹیسٹ لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرتے۔ اس لئے شائقین ٹی ٹوئنٹی کی جانب جارہے ہیں۔ آخری دن دبئی ٹیسٹ کھیل کے اس فارمیٹ کے لئے اچھی تشہیر کا سبب بنا۔ لیکن ہمارے لئے حالات زیادہ اچھے نہ تھے۔
انہوںنے کہا کہ پیر کو ٹیسٹ کرکٹ کی جیت ہوئی اور میرے خیال میں اس وقت جبکہ محدود اوورز کی کرکٹ مقبول ہورہی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔