30 اکتوبر ، 2015
ممبئی......بالی وڈ کا ایک حلقہ مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسی کی مخالفت پر اتر آیا تو دوسرا حمایت میں نکل آیا،انوپم کھیر،ودیا بالن،مدھر بھنڈالکر،اشوک پنڈت،نے ایوارڈز واپس کرنے کےعمل کو سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دے دیا۔
معروف اداکارانوپم کھیر کا کہنا ہے کہ ایوارڈ واپس کرنے والے نہ صرف صدرکی بےعزتی کر رہے ہیں بلکہ آڈینس کی بھی تضحیک کی جارہی ہے،اداکارہ ودیا بالن نے اپنا نیشنل ایوارڈ واپس کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ایوارڈ ملک نے دیا ہے کسی حکومت نے نہیں دیا۔
ہدایت کارمدھر بھنڈالکرکا کہنا ہے کہ نیشنل ایوارڈ واپس کرنا کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ صدر،جیوری ممبر،شائقین ،ٹیکنیشنز اور اداکاروں کی بے عزتی ہے۔فلمساز اشوک پنڈت نے ایوارڈ واپس کرنے کو نا قابل برداشت عمل قرار دیا۔