23 مئی ، 2012
اسلام آباد…ٹاپی منصوبے کے تحت ترکمانستان سے یومیہ ایک ارب 34کرو ڑ مکعب فٹ گیس کی درآمد کیلئے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان گیس کی خریدوفروخت کا معاہدہ طے پا پا گیا ، اسلام آباد میں وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ترکمانستان میں مقام آوازا کے مقام میں دستخط ہوئے ، اعلامیئے کے مطابق ترکمانستان میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنے والے وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اس معاہدے کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کی دیر پا ضروریات پوری ہو سکیں گی، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان یہ 30سالہ معاھدہ ہے ،منصوبہ کی تکمیل کا تخمینہ اکتوبر 2017لگایا گیا ہے ، اعلامیئے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلے ہی ٹرانزٹ فیس کے معاملات طے پا چکے ہیں ، اعلامیئے کے مطابق یہ ٹرانزٹ فیس اتنی ہی ہو گی جس ریٹ پر بھارت اور افغانستان کے درمیان طے پائے ہیں، ،وزارت پٹرولیم کیذرائع کے مطابق پاکستان کو ترکمانستان سے گیس کی قیمت عالمی مارکیت میں خام تیل کی قیمت کے 70فیصد کے برابر پڑے گی،ذرائع کے مطابق بھارت اور افغانستان کے درمیان 49.50سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی ٹرانزٹ فیس طے ہو چکی ہے اتنی ہی پاکستان بھارت سے وصول کرے گا ۔