31 اکتوبر ، 2015
بخارسٹ.......رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں نائٹ کلب میں دھماکے اور آگ لگنے سے 25افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق بخارسٹ کے نائٹ کلب میں کنسرٹ جاری تھا کہ اس دوران دھماکا ہو گیا جس کے بعد آگ لگ گئی اور کلب میں بھگدڑ مچ گئی۔
رومانیہ کی وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میں پچیس افراد کے ہلاک ہو گئے جبکہ 88افراد زخمی ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کےوقت کلب میں تقریبا 4سو افراد موجو تھے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔