02 نومبر ، 2015
کولمبو ( جنگ نیوز ) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ایک وکٹ سے ہرادیا۔ میچ کا بارش کے سبب 26 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 26 اوور میں آٹھ وکٹ پر 159 رنز بنائے تھے لیکن اس موقع پر بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا، البتہ کھیل دوبارہ شروع ہونے پر سری لنکا کا اتنے ہی اوورز میں 163رنز کا ہدف دیا گیا جو اس نے 25 ویں اوور میں نو وکٹ پر حاصل کیا۔ دلشان نے 59 رنز بنائے۔